Description
پیدائش کی کتاب بائبل مُقدس کی کتاب ہے۔یہ کتاب بہت ساری ابتداؤں کی کتاب ہے جیسے کہ اِس کائنات، دُنیا، تمام مخلوقات، انسان، معاشرتی زندگی، تہذیبوں، اقوام اور بالخصوص اسرائیل قوم کی ابتدا کی کتاب۔ یہ کتاب بہت ساری ابتداؤں کے ساتھ ساتھ مسیحیت اور یہودیت کے بہت سارے بنیادی ترین عقائد کی ابتداؤں کی بھی کتاب ہے۔ بہت سارے علماء کا خیال یہ ہے کہ پیدایش کی کتاب بائبل کی دیگر منازل پر پہنچنے کا پہلا زینہ ہے۔ اِس کتاب کو پڑھے اور سمجھے بغیر ہم بائبل کی کسی بھی اور کتاب کی تاریخ، اُن میں بیان کردہ چیزوں اور واقعات اور الہیاتی پیغام کو پورے طور پر سمجھ نہیں سکتے۔ اِس لیے اِس کتاب کا مطالعہ بیحد ضروری ہے۔ اِس کتاب کے پہلے حصے یعنی پہلے گیارہ ابواب میں بیان کردہ واقعات کے حوالے سے بہت سارے لوگ طرح طرح کی افسانوی باتیں بیان کرتے ہیں۔ ہمیں اِس کتاب کے مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا خُدا حقیقی طور پر انسانی تاریخ میں کام کرتا رہا ہے اور ہم آج اپنے اردگرد کی دُنیا میں اُس کا ثبوت با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ پیدائش کی کتاب کا مطالعاتی جائزہ نوجوانوں اور بچّوں کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ اِس میں بائبلی متن کو مختلف طرح کے اسباق میں تقسیم کر کے پیش کیا گیا ہے تاکہ طالبعلم اِس کتاب کے پیغام کے ساتھ اچھی طرح واقفیت حاصل کر لے اور اِس کی بدولت نہ صرف رُوحانی طور پر ترقی کرے بلکہ علمی لحاظ سے بھی ترقی کرے۔ کیلوری چیپل کی طرف سے یہ کتاب پورے پاکستان میں مفت مہیا کی جاتی ہے۔ اِس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


Reviews
There are no reviews yet.