Skip to content Skip to footer

خُدا کی قدرت

خُدا کی قدرت

Free

Category: Product ID: 2091

Description

گزشتہ چند صدیوں کے دوران بہت سارے نام نہاد علماء نے مختلف انداز سے مسیحیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کبھی وہ نئے عہد نامے کی حقانیت پر سوال اُٹھاتے ہیں تو کبھی معجزات اور نئے عہد نامے کی تعلیمات کو جھوٹا قرار دیتے ہیں۔ ایک بہت بڑا گروہ ایسا بھی ہے جو یسوع کی ذات پر طرح طرح کے حملے کرتا رہتا ہے جیسے کہ یسوع مسیح کے الوہیت کے دعوؤں پر اعتراضات، اور اُسکی بشریت کے مختلف پہلوؤں پر بھی تنقید۔ بعض تو ایسے ہیں جو یہ ثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ یسوع حقیقی تاریخی شخصیت تھا ہی نہیں بلکہ ایک افسانوی شخصیت ہے جس کی مسیحیت نے پرستش کرنا شروع کر دی ہے۔ مزید کچھ لوگوں نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ تاریخی یسوع مسیح اور انجیل میں بیان کردہ یسوع مسیح یکسر دو مختلف شخصیات ہیں۔ اُن کے مطابق اگر تاریخ میں یسوع مسیح نامی کوئی ہستی ہوگزری بھی ہے تو وہ بالکل عام انسانوں جیسا کوئی انسان تھا لیکن اناجیل میں جس یسوع کی بات کی گئی ہے وہ دیومالائی کردار ہے۔ اِس سیمینار کی مدد سے آپ یسوع مسیح کی ذات کے تاریخی پہلو کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ بائبل سے باہر عام تاریخ یسوع کے بارے میں کیا کہتی ہے اور اُسے کس طرح سے پیش کرتی ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “خُدا کی قدرت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0