Description
کلیسیا کی رُوحانی تاریخ اِس بات کی گواہ ہے کہ شروع ہی سے ابلیس کا یہ مخصوص داؤرہا ہے کہ وہ خُدا کے کلام کی غلط تفسیر انسان کے ذہن میں ڈال کر اسکے اندر سے نرم گوشہ ختم کر دیتا ہے (یعنی انسان کو کٹر بنا دیتا ہے ) تاکہ وہ سختی سے اپنے نظریات وخیالات پر ڈٹارہے ۔ یوں انسان غلط کوٹھیک اور جھوٹ کو سچ سمجھتے ہوئے گمراہی کے اندھیروں میں بھٹکتا پھرتا ہے جب تک رُوح القدس اس کے ذہن کو منور کرکے اپنے جلال کی روشنی میں لا کر کھڑا نہیں کر دیتا ۔ آج مسیحی دُنیا میں بہت ساری بدعات ابلیس کی اسی چال اور انسان کی گمراہی کا نتیجہ ہیں ۔
کلیسیائے پاکستان کا بڑا المیہ یہ ہے کہ عام لوگوں نے رُوحانی معاملات پر سوچ وبچا ر کا کام پورے طور پر دینی خادموں کے سپرد کر رکھا ہے اور خود کلام ِمقدس کی تحقیق و تفتیش سے بالکل بے بہر ہ رہتے ہیں ۔ اور کسی چرچ (تنظیم ) سے محض چمٹے رہنا اِس لئے فرض سمجھتے ہیں کہ اِن کے باپ دادا اِس چرچ (تنظیم ) سے وابستہ تھے ۔ عام لوگوں کی اِس غفلت کا فائدہ اُٹھا تے ہوئے بہت سارے مبلغین و مفسرین روز گا ریا ذاتی مفادات کی خاطر اپنی تنظیم کے نظریات ،روایات و خیالات کی منادی کر کے لوگوں کو مسحور رکھتے ہیں۔ چاہے یہ نظریات ،روایات وخیالات بائبل مقدس کے کس قدر منا فی کیو ں نہ ہوں ۔ یوں وہ دید دانستہ یا نا انستہ لوگوں کے رُوحانی مستقبل سے کھیلتے رہتے ہیں ۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ آخر کار انہیں اِس بات کا خُداوند کے حضور حساب دینا پڑے گا ۔
کلیسیا ئے پاکستان کی موجو دہ رُوحانی صورت حال کے پیش نظر صاحبِ رویا ، اور خُدا کے کلام کی ٹھیک سوجھ بوجھ رکھنے والے خادم کلیسیا کی اوّلین ضرورت ہیں ۔ بمطا بق یرمیاہ 15 باب 19 ایسے خادم جو لطیف کو کثیف سے جدا کرنے میں لگے رہتے ہیں خُدا کے منہ کی مانند ہیں ۔ خُدا ایسے خادموں کی عزت و قدر کرتا ہے ۔ زیر ِنظر کتا ب میں ہما رے مصنف نے اپنے موضوع کو پیش کرتے ہوئے جس مہا رت و نفا ست سے لطیف کو کثیف سے جدا کیا ہے وہ خُدا کی نگا ہ میں تو قابل قدر ہیں ہی وہ ہما ری مبا رک باد کے بھی مستحق ہیں ۔
زیر ِکتاب “بائبل اور مریم” میں خُدا کے خادم جنا ب ڈاکٹر ایلیاہ میسیؔ صاحب نے کیتھولک اِزم کے عقید ہ مریم اور مریم پر ستی کو نہا یت مدلل ، ٹھوس اور منطقی انداز میں کلام مقدس کی کسوٹی پر پرکھا ہے ۔ جس سے قاری کو نہ صرف کیتھولک ازم کے اِس عقیدے کو مزید گہرائی سے جاننے کا موقع ملتا ہے بلکہ اِس عقیدے کی حقیقت بھی کھل کر سامنے آجاتی ہے ۔ خُدا کے خادم جنا ب ڈاکٹر ایلیاہ میسی ؔ ایک وقف شدہ خادم ہیں جو خالص انجیلی خدمت کا زبردست بوجھ اپنے اندر رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر ا یلیاہ میسی ؔ صاب کو بیشک خُدا نے اپنے ازلی منصوبہ کے تحت امریکہ میں خدمت کے لئے رکھا ہے لیکن ان کا دل آج بھی پاکستا نی کلیسیاکے لئے دھڑکتا ہے ۔ جس کا ثبوت یہ کتاب ہے جو انہوں نے اُردو زبان میں تحریر کی۔


Reviews
There are no reviews yet.