Skip to content Skip to footer

اظہار خیال

اظہار خیال

$10.00

Category: Product ID: 2096

Description

رسولوں کے اعمال 20باب 26 اور 27 آیات میں پولس رسول نے بڑے بے باک انداز سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ “پس مَیں آج کے دِن تمہیں قطعی کہتاہوں کہ سب آدمیوں کے خون سے پاک ہوں ۔کیونکہ مَیں خُدا کی ساری مرضی تم سے پورے طور پر بیان کرنے سے نہ جھجکا ۔” پولس رسول کا یہ دعویٰ مسیحی خادمین کے لئے نہ صرف مشعل راہ ہے بلکہ چیلنج بھی ہے ۔ پولس اپنے گہرے اطمینان کی وجہ اپنی زندگی میں کلام مقدس کی خدمت کی بخوبی انجام دہی کو قرار دیتا ہے ۔ بلاشبہ یہ بات حقیقت ہے کہ اصل خدمت “کلام کی خدمت” ہے ۔ کلام مقدس کی درست خدمت ہر دور میں ایک سنجیدہ اور حساس معاملہ رہی ہے ۔ کلام مقدس کی خدمت کی درست اور بخوبی انجام دہی حقیقت میں ایک خادم کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ کلیسیا ئے پاکستان کو درست اور بائبلی مسیحی تعلیمی مواد کے شدید فقدان کا سامنا ہے ۔ ہما رے ہاں المیہ یہ ہے کہ مطا لعہ و تحقیق کرنے ، سیکھنے لکھنے اور سکھانے کا عمل بیحد سست ہے اور اگر کسی حد تک مسیحی تعلیمی مواد کی اشاعت ہو بھی رہی ہے تو اِس کے پس منظر میں ذاتی تشہیر ، مالی نفع اور نظریاتی ایجنڈوں جیسے محر کات کار فرماہوتے ہیں ۔

 ہم جس جگہ اور دور میں رہ رہے ہیں وہاں پر بھیک مانگنے سے لیکر ووٹ مانگنے تک جیسے کاموں میں گلیمر کا بے انتہا استعمال ہوتا ہے ۔ اور ہمارے کلیسیائی حلقے کسی طور پر بھی اِس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔مسیحی خدمت کو کاروبار کے طور پر اپنا نے کا رجحان دن بدن زور پکڑ رہا ہے اور کلیسیا ئیں اپنی منزل کا نشان کھورہی ہیں ۔ موجود ہ صورتحال دردناک ہونے کیسا تھ ساتھ خوفنا ک بھی ہے کیو نکہ بے شما ر لوگ مسیحی کہلانے کے باوجود خُدا کی ابدی بادشاہی کی بجائے ہلاکت کی طرف رواں دواں ہیں ۔ اِس دردناک صورتحال کی وجہ حقیقت میں عدم معرفت ہے جیسا کہ بائبل مقدس میں ہوسیع نبی کی معرفت بیان کیا گیا ہے ۔ ہما رے لئے تسلی کی بات یہ ہے کہ ہمارا خُدا کسی بھی طرح کے حالات میں ہمیں بے یارو مدگا ر اور تنہا نہیں چھوڑ تا ۔ خُدا نے ہر دور میں اپنے لوگوں اور اپنے خادمین کی مدد ، رہنمائی ، حفاظت اور اصلاح کے کام کو جاری رکھا ہے ۔

حال ہی میں مجھے ڈاکٹرایلیاہ میسؔی کی طرف سے اُنکی اِس زیر نظر کتاب “اصلاح منبر”  کا مسودہ موصول ہوا ۔ اِس کتا ب کے مطا لعہ کے بعد سب سے پہلے تو مَیں اِس کتاب کے لکھے جانے کے لئے خُدا کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر ایلیاہ نے کلیسیائی حالات ومسائل اور اُنکی وجوہات کا غیرجانبدرانہ اور متوازن تجزیہ کرتے ہوئے اپنی اِس تصنیف اصلاح منبر کی صورت میں ایک انتہائی موثر اور جامع حل پیش کیا ہے ۔ مصنف موصوف نے کلام مقدس کی روشنی میں پاکستانی خادمین کی رہنمائی کرتے ہوئے بجا طور پر اِس بات کو واضح کیا ہے کہ اگر کلیسیائیں کلام ِخُدا اور صحیح العقیدہ مسیحیت میں اپنی دلچسپی کھورہی ہیں ، اگر کلیسیا ئیں اخلاقی گراوٹ کا شکا ر ہورہی ہیں ، اگر مسیحی لوگوں کے ضمیر انحطاط پذیری اور بے حسی کا شکا ر ہورہے ہیں اور اگر کلیسیا ؤں میں بگاڑا اور تنزلی کی بدولت ابلیس کی اجا رہ داری ظاہر ہورہی ہے تو اُس صورت میں کلیسیا ئی منبر پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ثبت ہے ۔

ڈاکٹر ایلیاہ نے اِس اہم اورا حساس موضوع پر قلم اُٹھاتے ہوئے اپنی پوری قوت ، توجہ اور ذمہ داری کیسا تھ اِس کا احاطہ کیا ہے ۔” اصلاح منبر” وسیع اور مفصل ہونے کی بنا ء پر ایک جامع تصنیف ہے ۔ یہ کتاب بھی ڈاکٹر ایلیاہ میسی صاحب کی دیگر تصانیف کی طرح اُردو مسیحی تعلیمی مواد میں ایک معیاری اضافہ ہے ۔ مَیں اُنکی کلیسیا ئے پاکستان سے محبت ، خدمت کے سچے جذبے ، محنت ذہانت اور قوت تحریر کے لئے خُداوند خُدا کا شکر بجا لاتا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ خُداوند خُدا اُنہیں اور کثرت کیساتھ اپنی خدمت اور اپنے نام کے جلال کے لئے استعمال کرے ۔ آخر میں” اصلاح منبر” کےحوالے سے مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خیال سے اِس کتاب کے بغیر مسیحی خادمین کی ذاتی لائبریری ادھوری ہوگی ۔ مَیں پُر یقین ہوں کہ اصلاح منبر پاکستانی خادمین کی کلام مقدس کی درست اور موثر خدمت کے لئے بیحد مدد گار ثابت ہوگی اور اُنکی موثر خدمت کے نتیجے  کے طور پر کلیسیا ئے پاکستان کی روحانی ترقی اور مضبوطی کا باعث بنے گی ۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اظہار خیال”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0